لکھیم پور خاطیوں اور ان کے محافظین کو جیل بھیجا جائے گا۔ اکھیلیش

,

   

اورایا(یوپی)۔سماج وادی پارٹی صدراکھیلیش یادو نے چہارشنبہ کے روز مرکزی وزیر اجئے مشرا کے بیٹے کی لکھیم پور معاملے ضمانت ملنے پر ریاستی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بنایا اورکہاکہ وہ اس بات کایقین دلاتے ہیں کہ خاطی او راس کے محافظین کو وہ اقتدار میں آنے کے بعد جیل بھیج دیں گے۔

ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھیلیش نے کہاکہ ”کسانوں کو کچلنے والے وزیر کے بیٹے کو ضمانت مل گئی ہے۔ جس طرح سے اس کیس پر کاروائی کی ضرورت تھی حکومت نے نہیں کیاہے۔

سماج وادی پارٹی آپ تمام کو یقین دلاتی ہے کہ ہماری حکومت اقتدارمیں آتی ہے اور جب یہ ہوگا‘ ایسے انداز میں کیس پر کام کیاجائے گا کہ کسانوں کی جان لیناوالا ہی نہیں بلکہ اس کو تحفظ فراہم کرنے والے بھی جیل جائیں گے“۔

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ اجئے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا لکھیم پور واقعہ جس میں اٹھ لوگ بشمول چار کسانوں کی جان چلی گئی کا ایک ملزم ہے۔ حال ہی میں مشرا کو ضمانت ملی ہے اور پچھلے سال اکٹوبر میں گرفتاری کے بعد اب وہ جیل سے رہاہوا ہے۔

اپنی حکومت میں لاء اینڈ آرڈر کو لے کرمسلسل کئے جانے والوں حملوں کا سامناکرنا والے اکھیلیش نے کہاکہ جو لوگ اپنے ہاتھوں میں قانون لیناچاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ مجوزہ انتخابات میں اپنی پارٹی کے لئے انہیں ووٹ نہیں مانگنا چاہئے۔

انہو ں نے الزام لگایاکہ یوگی ادتیہ ناتھ واحد چیف منسٹر ہیں ملک میں جنھوں نے اپنے اوپردرج مقدمات کو واپس لایاہے۔ اکھیلیش نے کہاکہ ”بابا جی الزامات تو بہت لگاتے ہیں مگر انہیں اپنی حکومت کا کام بھی دیکھنا چاہئے۔

ائی پی ایس فرار نہیں ہے؟ایک صنعت کار کو وصولی کے نام پر پولیس نے جان جانے تک نہیں پیٹا ہے؟دنیابھر میں لکھیم پور جیسا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیاجہاں پر پرامن انداز میں کسان احتجاج کررہے تھے اور ایک جیب آتی ہیں اور انہیں کچل کر چلی جاتی ہے“۔

ایک نئی یوپی کے لئے ووٹ کی رائے دہندوں سے مانگ کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ان کی پارٹی اگر اقتدارمیں آتی ہے تو مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کیاجائے گا اور پولیس میں بھی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

کافی عرصہ سے زیر التوا ء مانگ کے مطابق سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کرنے کا پہلے سے ہی وعدہ کرنے والے مذکورہ ایس پی صدر نے بے روزگار نوجوانوں کی سرکاری نوکری کے لئے مقررہ عمر کی حد میں بھی راحت دینے کابھروسہ دلایاہے تاکہ انہیں ملازمت مل سکے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کرونا کی وجہہ سے حصول ملازمت کی مقرر عمر کئی لوگوں کی پار ہوگئی ہے۔ اگر ہم عمر میں راحت دے سکتے ہیں تو پھر سماج وادیوں کی جانب سے اس سمت کام کیاجائے گا“۔

اکھیلیش یادو نے دعوی کیاہے کہ اب تک کے ووٹوں کے انداز نے بی جے پی کارکنوں کومایوس کردیاہے۔

انہوں نے مفت برقری سربراہی‘ مفت راشن‘ سرکاری ملازمین کے لئے پرانے وظیفہ کی بحالی‘ اور سماج وادی وظیفہ کے اپنے منشوری وعدوں کو بھی دہرایاہے۔

انہوں نے کہاکہ ایس پی کے بانی ملائم سنگھ یادو اور مذکورہ پارٹی جانتی ہے کہ اپنے وعدوں کوکیسے پورا کیاجاسکتا ہے کیونکہ وہ منافقانہ بات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔