لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کی جانچ کررہی ٹیم نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ ایک”منظم سازش“ تھا
نئی دہلی۔ لکھیم پور کھیری واقعہ کی جانچ کررہی ایک ایس ائی ٹی کی جانب سے واقعہ کو ”منظم سازش“ قراردینے کے بعد اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا تینی کو اخلاقی بنیاد پر عہدے سے ہٹائیں۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”اب یہ بات معلوم ہوگئی ہے کہ لکھیم پور واقعہ ایک منصوبہ بند قتل تھا‘ مذکورہ وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اخلاقی بنیادوں پر اس منسٹر کو اس کے عہدے سے ہٹادیں۔
وہ ایسا نہیں کرنا چاہیں گے کیونکہ وہ منسٹر کا تعلق اعلی ذات سے ہے اور وزیر اعظم مجوزہ یوپی انتخابات میں ان کے ووٹ چاہتے ہیں“۔
لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کی جانچ کررہی ٹیم نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ ایک”منظم سازش“ تھا‘ جس میں پانچ لوگوں کی موت اور متعدد دیگر لوگ زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل 17نومبر کو سپریم کورٹ نے راکیش کمار جین سابق جج پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ کو لکھیم پور تشدد واقعہ کی جانچ کی نگرانی کے لئے مقرر کیاتھا تاکہ شفافیت‘ اور پوری طرح غیرجانبداری کے ساتھ معاملے کی جانچ کی جاسکے۔
مذکورہ عدالت عظمیٰ نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس ائی ٹی) کودوبارہ تشکیل دیا اور تین سینئر ائی پی ایس افسران ایس بی شریڈوکر‘ دپیندر سنگھ اور پدماجا چوہان کا اس کے لئے نام دیاتھا۔
کسانوں کے ایک احتجاج کے دوران بشمول چار کسان او رایک صحافی او ردیگر کے اٹھ لوگوں کی موت کا ذمہ دار مقامی کسان مرکزی مملکتی وزیر داخلی امور اجئے کمار مشرا تینی اور ان کے بیٹے اشیش مشرا کو ٹہراتے ہیں۔
مذکورہ منسٹر اور ان کابیٹادونوں ان الزامات کی تردید کررہے ہیں۔ اشیش مشرا یوردیگر پر قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے