لکھیم پور کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش کی ضمانت کیخلاف عرضی پر سپریم کورٹ کا یوپی حکومت کو نوٹس

   

نئی دہلی : لکھیم پورکھیری تشدد معاملے میں گواہوں پر مبینہ حملہ کی شکایت کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا۔ عدالت عظمیٰ نے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ملی ضمانت کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بنچ نے متوفی کسانوں کے اہل خانہ کی جانب سے کلیدی ملزم آشیش مشرا کی ضمانت مسترد کرنے کی اسپیشل لیوپٹیشن پر سنوائی کے بعد حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کے گواہوں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کی ریاستی سرکار کو ہدایت دی ۔