لیونل میسی کو غصہ کیوں آیا

   

میڈرڈ ۔ اسپینش لالیگا کے میچ کے دوران بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی غصے میں آگئے۔اسپینش لیگ لالیگا کے میچ اس وقت روک دیا گیا جب بارسلونا کے اسٹار فٹبالر میسی نے حریف کھلاڑی کو دھکا دے کر پیچھے کی جانب دھکیل دیا۔اسٹار فٹبالر کو سیویا کے کھلاڑی نے پہلے گرایا تو میسی نے بھی حریف کھلاڑی کو دھکا دے دیا۔دوران میچ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرنے کے بجائے ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے اور پورے میچ کے دوران کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔