لیون نے شادی کرلی

   

میلبورن ۔آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے اپنی دیرینہ ساتھی ایما میکارتھی سے شادی کر لی۔ نیتھن لیون نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر شائع کی ہے۔ اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر نیتھن لیون نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ زیب تن کیا جبکہ اْن کی دلہن سفید لباس میں نظر آرہی تھیں۔لیون نے تصویر کے کیپشن میں ’مسٹر اینڈ مسز لکھا۔