نیویارک : گزشتہ برس جس شخص نے لیڈی گاگا کے کتے کو چہل قدمی کرانے والے پر فائرنگ کی تھی اسے 21 برس کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم نے عدالت میں اقدام قتل کی کوشش کے الزامات کا اعتراف کر لیا تھا۔امریکی حکام نے پانچ دسمبر پیر کے روز بتایا کہ جس شخص نے گزشتہ برس معروف پاپ اسٹار لیڈی گاگا کے ڈاگ واکر کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، اسے 21 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزم نے عدالت میں اپنی کرتوت کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔گزشتہ برس فروری میں لیڈی گاگا کے کتوں کو چہل قدمی کرانے والے شخص پر ہالی ووڈ میں ایک سڑک پر حملہ کیا گیا تھا اور تین کتوں میں سے فرانسیسی بلڈوگ نسل کے دو کتے چوری کر لیے گئے تھے۔ بعد میں پولیس نے ان کتوں کو برآمد کر کے گلوکارہ کو واپس کر دیا تھا۔