جسٹس سجئے پال اور دوسروں کا خطاب
حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ لیگل سرویسس اتھاریٹی نے رضاکارانہ تنظیم ساتھی کے اشتراک سے سیکس ورکرس کے حقوق پر ریاستی سطح کا مشاورتی اجلاس طلب کیا۔ ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ اجلاس کا افتتاح جسٹس سجئے پال نے کیا جو تلنگانہ ہائی کورٹ کے جج اور لیگل سرویسس اتھاریٹی کے ایگزیکیٹو چیرمین ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد2022 میں سیکس ورکرس کے حقوق کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لیتے ہوئے اس پر عمل آوری میں عدلیہ رول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری محکمہ جات کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق عمل کریں۔ جسٹس سجئے پال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سیکس ورکرس انتہائی ابتر حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ انہیں بھی مساوی حقوق حاصل ہیں ان کے ساتھ کوئی جانبداری نہیں کی جانی چاہیئے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے۔ انہوں نے رضاکارانہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ ممبر سکریٹری لیگل سرویسس اتھاریٹی سی ایچ پنچاکشری نے کلیدی خطبہ دیا۔ اجلاس میں سرکاری محکمہ جات کے علاوہ سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور تجاویز پیش کی۔1