مؤ: اتر پردیش میں مؤ ضلع کے کوپا گنج تھانہ علاقے میں ایک رہائشی جھونپڑی میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ راماشنکر کی بیوی گڈی راج بھر اپنے تین بچوں ابھیشیک (12)، دنیش (10) اور انجیش (6) کے ساتھ علاقے کے شاہ پور گاؤں میں اپنے مائکہ میں رہ رہی تھی۔ کچھ دن پہلے اس کی بہن کی بیٹی چاندنی (14) بھی اس کے ساتھ رہنے لگی تھی۔ کل رات ان کی جھونپڑی میں آگ لگ گئی اور پانچوں کی جھلسنے سے موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق جھونپڑی میں آگ لگنے کی وجہ ابتدائی طور پر چولہے سے نکلنے والی چنگاری کو سمجھا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ ارون کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش پانڈے سمیت دیگر تمام افسران فوراً موقع پر پہنچ گئے ۔