ماؤنوازوں نے جنتادل (یو)لیڈر کا گھر دھماکہ سے اُڑادیا

   

گیا 28مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں انتہا پسندی سے متاثر ہ ضلع گیا کے ڈمریا تھانہ علاقہ کے بودھی بیگہا گاؤں میں ممنو عہ نکسلی تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے دہشت گردوں نے جنتا دل یو نائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق ایم ایل سی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تقریبا 50 کی تعداد میں ماؤنواز نے گزشتہ دیر رات بودھی بیگہا گاؤں میں واقع جے ڈی یو کے سابق ایم ایل سی انوج کمار سنگھ کے گھر پر حملہ کیا ۔ اس کے بعد ماؤنوازوں نے سابق ایم ایل سی کے چچا اور بھائی کے ساتھ مارپیٹ کی اوراہل خانہ کے سبھی ممبروں کو گھر سے باہر نکال دیا۔ ماؤنواز نے دھماکے کر کے گھر کو اڑا دیااور فرار ہو گئے ۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان ہو نے کی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔