ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ اور لاوے کا اخراج

   

روم : اٹلی کے ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ اور لاوا ابلنے کا عمل شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتش فشاں دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح اٹلی کے قریب جزیرہ سسلی میں جمع ہو گئے۔ علاقہ کے میئر کی جانب سے لوگوں کو لاوے کے قریب جانے سے روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہری تحفظ کے ادارے کی جانب سے رضا کاروں کو علاقہ میں تعینات کر دیا گیا ہے، تاکہ بوقت ضرورت امداد کے کاموں میں دشواری پیش نہ آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑ مسلسل لاوا اور راکھ اُگل رہا ہے، جس کی وجہ سے فضائی ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔

ٹرمپ کی برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات طئے
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اگلے ہفتہ برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئراسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتہ اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔