ماتھرا کی مسجد میں ”آرتی“ کی اجازت نہیں دی گئی

,

   

دوہفتوں میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ماتھرا انتظامیہ نے مہاسبھا کو شادی عید گاہ میں انہیں اپنا پروگرام انجام دینے سے روک دیاہے۔


ماتھرا۔ماتھرا کی شاہی عید گاہ میں بھگوان کرشنا کی ”آرتی“پروگرام کی مذکورہ اکھل بھارتی ہندو مہاسبھا کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔


تنظیم کے قومی صدر راجیا شری چودھری کو روانہ کئے گئے مکتوب میں مذکورہ ضلع انتظامیہ نے کہاکہ”شہر کے پرامن ماحول کی برقراری اور قانون کے مفاد میں اجازت نہیں دی گئی ہے۔

شہر می دفعہ144نافذ ہے او رایک سے زائد لوگوں کے اکٹھا ہونے پر 24نومبر سے پابندی ہے اور یہ 21جنوری تک جاری رہے گا“۔چودھری نے کہاکہ ”اس سے قبل انتظامیہ نے شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کاحوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کیاتھا۔

اس مرتبہ انہوں نے کویڈ قواعد کی خلاف ورزی کا حوالہ دیاہے۔ یہ غیرضروری کے بہانے ہیں“۔ مذکورہ مہاسبھا نے کہاکہ 26جنوری سے وہ کروکشیترجہاں پر کرشنا نے ارجن کو ”گیتا“ کا سبق پڑھایاتھا کرشناجنم بھومی مندر کی تعمیر ”ریفرنڈم“ کی شروعات کریں گے۔

دوہفتوں میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ماتھرا انتظامیہ نے مہاسبھا کو شادی عید گاہ میں انہیں اپنا پروگرام انجام دینے سے روک دیاہے۔اس سے قبل مذکورہ تنظیم نے اعلان کیاتھا کہ 6ڈسمبر کے روز شاہی عید گاہ میں وہ کرشنا کی مورتی نصب کریں گے۔