مادھاپور میں خاتون سیکوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک خاتون سیکوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ ایس بروڈا کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ یہ لڑکی صدیق نگر میں رہتی تھی ۔ جس کا تعلق ریاست سریکاکلم سے بتایا گیا ہے ۔ بروڈا بحیثیت سیکوریٹی گارڈ ٹک مہیندرا کمپنی میں کام کرتی تھی جس نے کل اچانک پیٹ میں درد کی شکایت کی اور اس کو خانگی سیکوریٹی گارڈ کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔