مادھاپور میں مختلف جرائم میں ملوث روڈی شیٹر کی گرفتاری

   

حیدرآباد۔/21 اپریل، ( سیاست نیوز) مدھورا نگر پولیس نے ایک مقامی روڈی شیٹر محمد تنویر عرف تنو کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ روڈی شیٹر نے بعض افراد کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں زدوکوب کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ تنویر نے اپنے دیگر ساتھیوں ذکی اور سلیم کی مدد سے مدھورا نگر علاقہ میں ایک مکان پر سنگباری کرتے ہوئے وہاں پر مقیم افراد پر حملہ کیا۔ اسی طرح جی ایچ ایم سی حکام پر بھی مذکورہ روڈی شیٹر نے حملہ کیا تھا جس پر پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ جنوری میں مقدمہ درج ہونے کے بعد روڈی شیٹر محمد تنویر پولیس سے بچنے کیلئے سنگاریڈی، ظہیرآباد، بیدر، ہمناآباد، کرنول، گنٹور اور دیگر مقامات میں پناہ لی تھی۔ پولیس نے روڈی شیٹر تنو کی علاقہ مادھا پور میں موجود رہنے کی ایک اطلاع پر اسے گرفتار کرکے آج چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا۔ب