مادھا پور میں سافٹ ویر انجینئر خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : مادھا پور کے علاقہ میں ایک سافٹ ویر انجینئر خاتون کی خود کشی سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ سری ویدیا جو ورلی ممبئی کے ساکن جگدیش کی بیٹی تھی لڑکی گذشتہ روز حیدرآباد آئی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی ایک ویمن ہاسٹل میں رہتی تھی جس اپنے چہرے کو پلاسٹک کے کور سے ڈھانک لیا اور خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری ویدیا 10 فروری کو حیدرآباد آئی تھی ۔ پولیس نے اس لڑکی کے کمرے سے جو ہاسپٹل میں رہتی ایک خودکشی نوٹ برآمد کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی نے خود کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ مادھا پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔