مادھا پور میں سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ مادھا پور میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ کے ریونت ساکن خواجہ گوڑہ جو وشاکھاپٹنم کا متوطن تھا۔ 12 مارچ کی شب اپنے دوست وسنت کمار کے ہمراہ رات دیر گئے مادھا پور کے مائنڈ اسپیس علاقہ سے بائیک پر گذررہا تھا کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اس نے برقی کھمبے کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست زخمی ہے۔ پولیس مادھا پور نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ ب