ماسک نہ لگانے پر تقریبا 2.5 لاکھ لوگوں کوچالان

   

نئی دہلی: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرکے قومی دارالحکومت دہلی میں ماسک کے بغیر گھومنے والے تقریبا 2.5 لاکھ لوگوں کے چالان کئے گئے ۔دہلی پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ 6ستمبر کو ماسک نہ لگانے پر 1031لوگوں کا چالان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران 19اپریل سے 6ستمبر تک ماسک پہننے کی ہدایات کی خلاف ورزی کے لیے 2,46,770افراد قصوروار پائے گئے اور اس کے لیے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔تقریبا ساڑھے چار ماہ کے دوران عوامی مقامات پر سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 29,230چالان کئے گئے ، 1,532افراد کو تھوکنے پر اور 1,779 افراد کو الکحل ، گٹکا ، تمباکو وغیرہ استعمال کرنے پر چالان کئے گئے ۔اس طرح پولیس نے اب تک کورونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 2,80,765افراد کے چالان کئے گئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوسری لہر کے دوران کورونا رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر 2000روپے جرمانے کا التزام ہے ۔