مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے شہر میں

   

1000 سے زائد طالبات میں تعلیمی اسکالر شپس کی تقسیم
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس گروپ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے سلسلہ میں 21 دسمبر کو 11 بجے دن یہاں بھارتیہ ودیا بھون ، حیدرآباد کیندرا بشیر باغ ، کنگ کوٹھی روڈ پر منعقدہ ایک سی ایس آر ایونٹ میں شہر کی طالبات میں اسکالر شپس تقسیم کیے گئے ۔ مسز سنیتا لکشما ریلای ، چیرپرسن تلنگانہ ویمنس کمیشن اس ایونٹ کی مہمان خصوصی تھیں جس میں دیگر معززین بشمول تلسی سرینواس صدر ، گڈی انارم ٹریڈرس اسوسی ایشن ، دیگر سرکاری عہدیدار ، گورنمنٹ جونیر کالج ٹیچرس ، طلبہ اور مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے مینجمنٹ ٹیم ممبرس مسٹر سراج پی کے ریٹیل ہیڈ ( ریسٹ آف انڈیا ) ، مسٹر شریج کے اسٹور ہیڈ ، سوماجی گوڑہ نے شرکت کی ۔ 1000 سے زائد درخواست گذار طالبات کی میرٹ اساس پر نشاندہی کی گئی اور ہر ایک کو 5000 روپئے تک اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ۔ اس پروگرام میں جملہ 500 طالبات کو چیکس دئیے گئے اور باقی طالبات کو آئندہ دنوں میں اسکالر شپ چیکس دئیے جائیں گے ۔۔