مالی پریشانیاںو گھریلو تنازعات ، 4 افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں، گھریلو تنازعات اور خرابی صحت کے سبب خودکشی کے پیش آئے علحدہ واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ بالا نگر ، راجندرنگر، گھٹکیسر اور شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ سندیپ کمار جو آدرش علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص گزشتہ چند روز سے بے روزگار تھا اور ان دنوں مالی پریشانیوں کے سبب ذہنی تناو کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 27 سالہ ہنمنت ریڈی جو نیو فرینڈ کالونی حیدرگوڑہ علاقہ کے ساکن جناردھن ریڈی کی بیٹا تھا اس شخص نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ہنمنت ریڈی گھریلو پریشانیوں کے سبب بہت زیادہ پریشان تھا اور گھریلو تنازعات سے دل برداشتہ ہوگیا تھا۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ مدھو سدن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا علی آباد علاقہ کا ساکن تھا۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق یہ شخص خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات خودکشی کرلی۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 26 سالہ ہریش وردھن جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا چودھری گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ ہریش وردھن نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔