مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ڈاکٹر لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب اعلی تعلیم میں مسائل سے دلبرداشتہ ایک ڈاکٹر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ 25 سالہ ہیما لتا نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر انتہائی اقدام کرلیا کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق ہیما لیتا کرنول ضلع کے متوطن آنند کی بیٹی تھی جس نے جاریہ سال اپنی ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کرلی تھی اور پی جی سیٹ کیلئے تیاری کر رہی تھی ۔ والد کی کمزور معاشی حالت اور مالی پریشانیوں کے سبب اعلی تعلیم میں حائل روکاٹوں سے پریشان تھی جس نے جامعہ عثمانیہ اور ودیا نگر علاقہ کے درمیان ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔