مالی پریشانیوں پر خودکشی

   

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز) مالی پریشانی کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات چکڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے ایک طالب علم نے والد کی مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چکڑپلی کے مطابق 19 سالہ وینکٹ ریڈی جو طالب علم تھا ۔ رام نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام پرکاشم بتایا گیا ہے ۔ اس نے اخراجات کیلئے اس کے والد سے پیسے مانگے تھے ۔ لیکن اس کے والد سرینواس نے اپنی مالی پریشانیوں کے سبب بیٹے کو پیسے نہیں دئے ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 28 سالہ ہری پرساد نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ہری پرساد ومل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں