مالی پریشانی اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد /6 ستمبر ( سیاست نیوز ) والد کے علاج میں مالی رکاوٹ اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق 39 سالہ کملیشور راؤ جو وینکٹ ریڈی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے 5 اکٹوبر کو انتہائی اقدام کرلیا۔ کملیشور راؤ کے والدین بیمار ہیں اور ان کے علاج کیلئے اس شخص کو شدید مالی روکاٹ کا سامنا تھا ۔ علاج کیلئے اس نے پولیس کے مطابق قرض حاصل کیا تھا ۔ ایک طرف مالی روکاٹ اور دوسری طرف قرض کے بوجھ سے تنگ آکر کملیشور راؤ نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع