مانسون میں 5 دنوں کی تاخیر ،کیرالا میں 6 جون کو پہنچے گا

   

نئی دہلی۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ مانسون کیرالا کے ساحل کو 6 جون تک پہنچے گا جو معمول کی آمد سے 5 دنوں کی تاخیر ہے۔ انڈیا مٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ رواں سال ایسی پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ مانسون کیرالا پر قدر تاخیر سے پہنچے گا۔ جنوب مغربی مانسون 6 جون تک متوقع ہے جو عام طور پر یکم جون کو ہوتا ہے جس کے ساتھ 4 ماہ کے موسم بارش کی شروعات ہوتی ہے۔ بحیرہ انڈمان، نکوبار جزائر اور آس پاس کے علاقوں میں مانسون کی پیشرفت ہورہی ہے۔ گزشتہ روز خانگی ایجنسی اسکائی مٹ نے 4 جون تک مانسون کی آمد کی بات کہی تھی۔