کولمبو: سری لنکا کی ماہی پروری کی وزارت نے منگل کو اعلان کیا کہ سمندری طوفان مانڈوس کی وجہ سے پانچ ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔وزارت کے مطابق تین کشتیوں پر سوار پانچ ماہی گیر بٹیکالوا، ترنکومیلی اور گالے اضلاع کے رہائشی ہیں۔ماہی پروری کی وزارت کے ماتحت ایک تنظیم ماہی پروری اور آبی وسائل کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل سوشانت کہوٹا نے صحافیوں کو بتایا کہ ماہی گیری کی کشتیاں پہلے ہی سمندر میں موجود تھیں جب انہوں نے وارننگ جاری کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کا سمندر اب پرسکون ہے اور ماہی گیری کی سرگرمیاں معمول پر آ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مانڈوس طوفان سے 21 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں اور 5600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔