ماں نے بچی کو خود ہلاک کیا، الزام بلی پر

   

قاہرہ : مصر میں والدہ نے شیرخوار بچی کو مبینہ طور پر ہلاک کرکے دعوی کیا کہ اس بچی بلی کے حملے میں ہلاک ہوئی ہے تاہم تحقیقات میں نفسیاتی مرض میں مبتلا ماں ہی ملزم نکلی۔ العربیہ نیٹ اور عکاظ کے مطابق مصری حکام نے دل دہلا دینے والے واقعہ کی تفصیلات بیان کی ہیں۔مصر کی شمالی کمشنری الدقھلیہ کے علاقے الخضیری میں ایک بچی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ دعوی کیا گیا تھا کہ چھ ماہ کی بچی بلی کے حملے میں ہلاک ہوئی ہے۔ سیکیورٹی حکام نے رپورٹ ملنے پر تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ بچی کی گردن کٹی ہوئی ہے اور اس کا پورا دھڑ زخمی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران بچی کی والدہ نے اعتراف کیا کہ وہی اپنی بچی کی ملزم ہے۔ بچی کے والد نے بتایا کہ’ ان کی اہلیہ ڈیڑھ سال سے ذہنی مرض میں مبتلا ہے اور وہ ہمیشہ خاندان کے کسی نہ کسی فرد سے جھگڑا کرتی رہی ہے۔‘