مایاوتی نے پارلیمنٹ افتتاح معاملے پر مرکز کے ساتھ کھڑی نظر ائیں

,

   

کانگریس کے بشمول 19سیاسی جماعتوں کی جانب سے افتتاح کے بائیکاٹ کے متعلق مشترکہ اعلان کے ایک دن بعد بی ایس پی سربراہ کایہ بیان سامنے آیاہے
لکھنو۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 28مئی کے روز نئے پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کا اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کے حصہ کے طور پر یہ مناسب نہیں ہے۔

اپنے سلسلہ وار ہندی میں کئے گئے ٹوئٹس میں مایاوتی نے کہاکہ مرکزی حکومت نے نئی عمارت تعمیرکرائی ہے اور افتتاح کرنے کااس کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ ”اپوزیشن کی جانب سے افتتاح کے مسئلے کو قبائیلی خاتون کے اعزاز سے جوڑنے کا یہ معاملہ غلط ہے“۔

مایاوتی نے مزیدمرکزی حکومت کا انہیں افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا مگر مزیدکہاکہ پہلے سے کئے گئے وعدوں کی وجہہ سے وہ شرکت سے قاصر ہیں۔

کانگریس کے بشمول 19سیاسی جماعتوں کی جانب سے افتتاح کے بائیکاٹ کے متعلق مشترکہ اعلان کے ایک دن بعد بی ایس پی سربراہ کایہ بیان سامنے آیاہے۔

درایں اثناء اے پی چیف منسٹروائی ایس جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر سی اور نوین پٹنائک کی زیر قیادت بیجو جنتا دل(بی جے ڈی)نے تصدیق کی کہ ان پارٹی افتتاحی تقریب میں شرکت کریگی۔