متحدہ عرب امارات مسلسل 10ویں بار پسندیدہ ملک

   

دبئی: عرب قوم کے نوجوانوں نے مسلسل دسویں برس بھی دنیا میں متحدہ عرب امارات کو اپنے رہنے کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ملک قرار دیا ہے اور اسے اپنی قوم کی طرح بہت زیادہ چاہنے کا اظہار کیاہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ صورتحال عرب نوجوانوں سے کئے جانے والے اصدا کے بی سی ڈبلیو 13ویں سالانہ سروے کے نتائج میں سامنے آئی جس کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ۔ رواں سال کا یہ سروے عالمی تحقیق و جائزہ کی کمپنی پی ایس بی ان سائٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں 17 عرب ممالک کے 50 شہروں میں 18 سے 24 برس عمر کے 3400 نوجوانوں کی رائے شامل کی گئی ۔ مذکورہ سروے نتائج کے مطابق تقریباً نصب عرب نوجوانوں نے متحدہ عرب امارات کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا ۔یہ رائے اس سروے میں دوسرے نمبر پر آنے والے امریکہ کے بارے میں 28 فیصد کی شرح سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے ۔ سروے میں 12فیصد نے کینیڈا اور جرمنی کو جبکہ 11فیصد نے فرانس کو پسند کیا ۔ سروے میں تقریباً ایک تہائی عرب نوجوانوں نے متحدہ عرب امارات میں موجود وسیع مواقع اور اس کی ترقی کرتی معیشت کو اپنی پسند کی وجہ قرار دیا جبکہ امارات کے صاف ماحول ، حفاظت و سلامتی ، فراخلادنہ تنخواہ کے پیاکیجز بھی اس کی نمایاں خصوصیات کے طور پر سامنے آئیں ۔اماراتی نوجوانوں کو قومی اقتصادی ویژن پر جو بھرپور اعتماد ہے وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق امارات میں 90فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ آگے اور بھی اچھے دن آرہے ہیں ۔