متعارفe-RUPIنیا ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم

,

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہندوستان کے نئے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم e-RUPI کو متعارف کرایا۔ اِسے نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے اپنے UPI پلیٹ فارم پر تیار کیا ہے۔ اِس کے لئے ڈپارٹمنٹ آف فینانشیل سرویسس، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور نیشنل ہیلت اتھاریٹی نے اشتراک کیا ہے۔ ای ۔ روپی ڈیجیٹل پے منٹ کے لئے کیش لیس اور کنٹاکٹ لیس سسٹم ہے۔ یہ کیو آر کوڈ ہے یا پھر ایس ایم ایس نوعیت کا سسٹم ہے جو ای ۔ ووچر کی اساس پر بنایا گیا۔ یہ کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس رقم وصول کرنے والوں کے موبائیل کو بھیجا جاتا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعہ سرویسس اسپانسرس کو استفادہ کنندگان اور سرویس پرووائیڈرس کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور یہ پورا عمل ڈیجیٹل انداز میں ہوتا ہے جس میں انسانی رابطے کی ضرورت نہیں۔ ای ۔ روپی ووچر ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ای ۔ روپی کے ذریعہ آج ملک کو ڈیجیٹل گورننس میں نئی جہت مل رہی ہے۔ یہ ہندوستان میں ڈیجیٹل لین دین کو ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانزیکشن (ڈی بی ٹی) کے ساتھ زیادہ مؤثر بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ اِس پلیٹ فارم سے یقینی ہوجائے گا کہ کسی بھی تنظیم کو دی جانے والی رقم اسی کام کے لئے استعمال ہوگی جس کے لئے رقم دی گئی ہے۔