متعصبانہ قانون شہریت پر اقوام متحدہ کو تشویش

,

   

٭ ہندوستان میں مودی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل بنائے گئے نئے قانون شہریت پر ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں۔ حتی کہ اقوام متحدہ جیسے اعلیٰ ترین عالمی ادارہ نے بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو بنیادی طور پر متعصبانہ قرار دیا۔ یو این نے اُمید ظاہر کی کہ ہندوستان کا سپریم کورٹ اس معاملے میں غوروخوض کرے گا اور قانون کی مطابقت کا جائزہ لے گا۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ ہندوستان کئی بین الاقوامی انسانی حقوق معاہدہ پر عمل آوری کا پابند عہد ہے۔ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے اکاؤنٹ ’’یو این جنیوا‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی پاسداری کو اولیت دینا ضروری ہے۔ قوانین کی تدوین میں اس کا خیال رکھا جانا چاہئے۔