مجالس مقامی انتخابات کے انعقاد کو ہائیکورٹ کی منظوری

   

حیدرآباد 16 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ ہائیکورٹ نے آج ریاست میں مجالس مقامی انتخابات کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے ۔ اب ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کے 32 اضلاع میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے ۔ انتخابات کے خلاف ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات اور پنچایت راج قانون کے مطابق تحفظات کی حد 50 فیصد سے تجاوز نہیں کریگی ایسے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے انتخابات کروائے جاسکتے ہیں۔ ان میں کوئی رکاوٹ نہیں رہ گئی ہے ۔