حیدرآباد 31جنوری (سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے مجالس مقامی انتخابات کے سلسلہ میں مفاد عامہ درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرنے تین ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ کارگزار چیف جسٹس سجے پال اور جسٹس وائی رینوکا نے پی بھاسکر کی عرضی کو قبول کرلیا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے مجالس مقامی انتخابات کو موخر کرکے دستور کی خلاف ورزی کی ہے۔ پنچایت راج و ضلع پریشد ، منڈل پریشد اور گرام پنچایتوں کے انتخابات منعقد نہیں کئے گئے۔ طویل عرصہ سے انتخابات کا عدم انعقاد عوام کو فلاحی اسکیمات سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت کو نوٹس جاری کرکے 5 مارچ کو آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔1