مجسمہ امبیڈکر 5 سال سے پولیس تحویل میں ہنمنت راؤ نے خراج پیش کیا

   

حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 133 ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں گذشتہ پانچ برسوں سے موجود مجسمہ پر پھول نچھاور کئے۔ پانچ سال قبل سوماجی گوڑہ چوراہے پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پولیس نے مجسمہ اپنی تحویل میں لے لیا اور اسے گوشہ محل پولیس اسٹیڈیم میں محفوظ کردیا گیا۔ پولیس کی تحویل میں موجود مجسمہ امبیڈکر کو ہنمنت راؤ مدینہ بلڈنگ چوراہے پر نصب کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ مجسمہ کو مدینہ بلڈنگ چوراہے پر نصب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔1