مجسمہ گوتم بدھ کا ایم ایل سی نے معائنہ کیا

   

سرپور ٹاون/7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز سرپور ٹاون میں حیدرآباد کے بعد مقامی تلاب میں لگائیگئے گوتم بدھ مجسمے کا آج قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل نے اپنے ہمراہ کونیرو چاریٹیبل ٹرسٹ چیرمین کے وامشی کرشنا، توٹا مہیش، منڈل پریشد صدر سورنا تھا اماجی، سید خضر حسین, صادق علی ہاشمی, محمد عفت حسین،برہمیا، افسر خان کے ساتھ مل کر قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل نیمنی ٹینک بنڈ کے احاطے میں لگائے گئے گوتم بدھ کے مجسمے کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر قانون ساز کونسل ڈنڈے وٹھل نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی کی جانب سے گوتم بدھ کے مجسمے کو لگاتے ہوئے ایک عظیم کارنامہ ریکارڈ کیا ہے, اس کے علاوہ مقامی رکن اسمبلی کی خدمات کی ستائش کی۔
کنال میں مگرمچھ نظر آنے سے عوام خوفزدہ
آتما کور /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آتماکور کے قریب موضع جورالہ ڈیم کے بائیں جانب این ٹی آر کنال جو مْولا ملہ سے ہوتے ہوئے گزرتا ہے جس میں آج صبح ایک بڑی مگرمچھ نظر آنے پر عوام مین خوف کا ماحول دیکھا گیا کیونکہ کنال گاؤں کے بالکل پاس ہی سے گزرتا ہے آس پاس کے کسانوں کو پانی کے سلسلہ میں اکثر کِنال میں جانا پڑھتا ہے اسکے علاوہ موسم گرمہ کی وجہ دیہات کے لوگ تیراکی کے لئے جایا کرتے ہیں اس لئے محکمہ جنگلات سے درخواست ہیکہ کوئی جانی نقصان ہونے سے قبل جلدازجلد مگرمچھ کو کنال سے نکال کر ندی یا ڈیم میں چھوڑا جائے۔