مجموعہ_قوانین_اسلامی (دفعہ وار مسلم پرسنل لا) سلسلہ نمبر: 9

,

   

باب: قوانین وارثت

اصحاب فروض کے حصوں کا بیان

● دفعہ (442): بیوی کے حصے:

اگر شوہر کی کوئی اولاد لڑکا، لڑکی، یا لڑکے کی کوئی اولاد یعنی پوتا، پوتی (نیچے تک) میں سے کوئی ہو تو بیوی کو ترکہ کا آٹھواں ملے گا، ورنہ چوتھائی پائے گی، بیوی خواہ ایک ہو یا ایک سے زیادہ سب اسی مذکورہ حصے آٹھویں یا چوتھائی میں برابر کی حصہ دار ہوں گی۔

● دفعہ (443):

بیٹی کے حصے:(الف) اگر میت کی صرف ایک بیٹی ہو ، اور کوئی بیٹا نہ ہو تو بیٹی کو ترکہ کا آدھا ملے گا۔(ب) اگر دو یا دو سے زیادہ صرف بیٹیاں ہوں اور کوئی لڑکا نہ ہو تو دو تہائی کے اندر ساری لڑکیاں برابر برابر حصہ پائیں گی۔(ج) اگر میت کے لڑکا ،لڑکی دونوں ہوں تو لڑکی عصبہ ہوجائیگی، اور ہر لڑکی کو ہر لڑکے کے حصہ کا نصف ملے گا۔

منجانب: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ