مجموعی مالیت میں مزیدکمی کے سبب دنیا کے 20ارب پتیوں کی فہرست سے اڈانی باہر

,

   

دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں اڈانی کانام 57.5بلین امریکی ڈالرس مجموعی مالیت کے ساتھ 22ویں نمبر پر آگیاہے۔
گوتم اڈانی جس کی مجموعی آمدنی میں ہندنبرگ کی رپورٹ کی اجرائی کے بعد سے مسلسل کمی آرہی ہے اب وہ دنیا کے 20ارب پتیوں کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

گروپ کے کمپنیوں کی مارکٹ کیپٹالائزیشن میں نقصان کے پیش نظر اسٹاک میں گروپ کے سبب ایک روز قبل محض ایک دن میں 1680کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔گروپ کے زیادہ تر اسٹاک بالترتیب لور سرکٹ میں بند ہیں۔

ان اسٹاکس میں اڈانی ٹرانسمیشن‘ اڈانی گرین انرجی‘ اڈانی ویلمار‘ اڈانی پاؤر‘ اڈانی ٹوٹل گیس اور این ڈی ٹی وی ہے۔فی الحال دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں اڈانی کانام 57.5بلین امریکی ڈالرس مجموعی مالیت کے ساتھ 22ویں نمبر پر آگیاہے۔


ہندنبرگ کا اثر
یہ تمام کی شروعات ہندنبرگ ریسرچ ادارے کی جانب سے ایک رپورٹ کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے اڈانی گروپ کمپنیوں کے شیئرس کے متعلق تشویش ظاہر کرنے کے بعد سے ہوئی ہے جس میں اعلی سطحوں کی قیمتوں والے اسٹاکس کی قیمتوں میں گرواٹ ائی ہے۔

رپورٹ کے جاری ہونے کے فوری بعد ان کمپنیوں کے اسٹاکس میں گرواٹ شروع ہوگئی۔ حالانکہ اس گروپ نے ریسرچ رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کا جواب 400صفحات پر مشتمل مکتوب کے ذریعہ دیا ہے مگرگروپ کے بعض کمپنیوں کے شیئر س کی مسلسل فروخت دیکھائی دے رہی ہے۔

ہندنبرگ کے اثر کے سبب گوتم اڈانی کی جملہ مالیت 13ڈسمبر2022کو 134.2بلین امریکی ڈالر سے گھٹ پر اب 57.5بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔


گوتم اڈانی او رمکیش امبانی کے درمیان میں خلاء بڑھ گیاہے
گروپ کے کمپنیوں کے اسٹاک میں مسلسل گرواٹ کے سبب گوتم اڈانی اور ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ(آر ائی ایل) چیرمن مکیش امبانی کے جملہ مالیت میں پچھلے دو دنوں میں بڑے خلاء پیدا ہوا ہے۔

یکم فبروری کے روز پھر ایک مرتبہ امبانی ہندوستان کے دولت مند ترین شخص بن گئے جو فی الحال دنیا بھر کے کھرب پتیوں میں 11ویں نمبر پر ہیں۔ جس کی جملہ مالیت 82.4بلین امریکی ڈالر ہے
دنیا کے 10کھرب پتیوں کی فہرست میں کوئی ہندوستانی نہیں ہے
گوتم اڈانی او رمکیش امبانی کے باہر نکل جانے کے بعد‘ دنیا کے کھر ب پتیوں کی فہرست میں کوئی ہندوستانی اب نہیں ہے۔ فی الحال اٹھ امریکی‘ ایک فرانسیسی اور ایک میکسیکن فہرست میں موجود ہے۔

دنیا کے عالیشان گڈس کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او جو فہرست میں سرفہرست ہیں ان کا نام بیرنارڈ ارناؤلٹ ہے۔ وہ فرانسیسی شہری ہیں۔ فی الحال ان کی جملہ مالیت 217.5بلین امریکی ڈالر ہے‘ وہ امریکی ڈالر200بلین کے کلب میں شامل واحد فرد ہیں۔