مجوزہ انتخابات کے پیش نظر حساس پولنگ اسٹیشنوں پر نیم فوجی دستوں کی تعیناتی

   

تلنگانہ انٹگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں پولیس عہدیداروں کا اجلاس ، کمشنر پولیس کا خطاب
حیدرآباد ۔23۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد سندیپ شنڈلیہ نے پیر کو تلنگانہ انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں نیم فوجی دستوں کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس دوران پولیس کمشنر نے شہر کے اسسٹنٹ کمشنرس آف پولیس کو ہدایت دی کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی اور فلائینگ اسکواڈ کی ڈیوٹی انجام دینے اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اے سی پیز کو ہدایت دی کہ انتخابات کے لئے ڈیوٹی پر تعینات کئے جانے والے نیم فوجی دستوں کے عہدیداروں اور جوانوں کیلئے مناسب رہائش اور طعام کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس عملہ احتیاط سے ڈیوٹی انجام دے تاکہ عام عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس اجلاس میں حیدرآباد کے ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر وکرم سنگھ مان اور سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ سنتھنا کرشنا اور دیگر اسسٹنٹ کمانڈنٹ بھی موجود تھے۔ب