مجھے فٹ بال پسند، رونالڈو جیسا بننا چاہتاہوں ٹانگ سے محروم فلسطینی بچے کا خواب

   

غزہ سٹی: غزہ کی پٹی میں ایک بے گھر فلسطینی بچے نے گھر پر اسرائیلی میزائل گرنے کی ہولناک تفصیلات بیان کی ہے۔ بچے نے بتایا کہ جس وقت میزائل گرا اس وقت خاندان کے افراد گھر میں موجود تھے۔ بچے محمد کامل الغلیان نے کہا ہم اسکول میں تھے اور میں نے اپنے والد کو کلاس روم کی کھڑکی سے اس وقت دیکھا جب وہ گلی میں تھے۔ میں ان کا استقبال کرنے نکلا۔ جیسے ہی ہم واپس گھر آئے، ایک میزائل ہمارے اوپر آ گرا۔بچے نے بتایا کہ اس کا باپ اور بھائی اسرائیلی بمباری میں مارے گئے۔ زخمی ہونے کے بعد میری ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔ محمد الکامل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میری ٹانگوں اور پیٹ میں میزائل کے ٹکڑے موجود ہیں۔فلسطینی بچے نے کہا میرا خواب فٹ بال کھلاڑی بننا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کرنا تھا۔محمد الکامل نے یہ بھی کہا کہ میں رونالڈو سے محبت کرتا ہوں اور میں ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔