محافل جشن عید میلاد النبیﷺ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( راست ) : جامع مسجد درگاہ امر اللہ شاہؒ ، مغل پورہ میں 12 ربیع الاول تک روزانہ بعد نماز مغرب محافل جشن عید میلاد النبیؐ بصدارت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رصوی المدنی منعقد ہوں گی ۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین قادری ، مولانا سید شاہ طالب حسین رضوی ، مولانا شاہ محمد تقی الدین نظامی کے خطابات ہونگے ۔۔
٭٭ 12 ربیع الاول تک بعد عشاء بمکان سید سلطان محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ بالا پور سید امام علی شاہ قادریؒ سنتوش نگر محافل جشن میلاد النبیؐ منعقد ہوں گی ۔ جناب سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ بیان کریں گے ۔۔
٭٭ مجالس میلاد النبیؐ بعنوان ’ جشن ظہور نور ﷺ ‘ 29 ستمبر مسجد اقصیٰ شانتی نگر لالہ گوڑہ سکندرآباد میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام 29 ستمبر کو اجلاس مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں بعد نماز مغرب منعقد ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی کریں گے ۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ محمد اکرام پاشاہ مرتضیٰ پاشاہ نائب صدر انجمن خادم المسلمین کے مطابق 12 ربیع الاول تک بعد نماز مغرب محفل سیرت النبیؐ پر ڈاکٹر سید حبیب امام قادری کا بیان ہوگا ۔۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے مطابق محافل میلاد النبیؐ کی محفل 29 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی بعنوان ’ محبت رسول ﷺ اور اسلامی تعلیمات ‘ خظاب کریں گے ۔۔
٭٭ عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس 29 ستمبر کو بعد مغرب جامع مسجد نذر خاں گولی پورہ میں مقرر ہے ۔ مفتی یوسف الدین بغدادی ، قاضی شمس الدین فاروقی ، مولانا شہباز نقشبندی ، مفتی ریاض اشرفی ، مولانا مفتی محمد غوث عادل اور دیگر علماء کرام مخاطب کریں گے ۔ خطبہ استقبالیہ الحاج محمد معز بابو چودھری دیں گے ۔۔
٭٭ کُل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم 2 ربیع المنور مطابق 29 ستمبر کو بعد نماز عشاء روبرو مسجد حبیبیہ جلال بابا نگر 9 نمبر کشن باغ منعقد ہے۔ مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدارت کریں گے۔