محبت میں ناکامی پر دو نوجوانوں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ گڈی ملکا پور اور راچہ کنڈہ کے بالا پور حدود میں دو نوجوانوں نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ گڈی ملکا پور پولیس کے مطابق مزدور پیشہ 24 سالہ کنکا راجو بوجھا کٹہ علاقہ میں رہتا تھاوہ ایک کم عمر لڑکی سے محبت کرتا تھا لیکن اس کی محبت کو لڑکی کے والدین نے دھتکار دیا تھا اور علاقہ چھوڑ کر ناگول منتقل ہوگئے تھے۔ اس بات سے دلبرداشتہ کنکا راجو نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بالا پور پولیس کے مطابق 20 سالہ برجیش کمار پٹیل جو خانگی ملازم تھا اور ایرہ کنٹہ علاقہ کا ساکن تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ برجیش کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا جس نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع