محبوب عالم خان کو پولیس تحویل میں دینے کی درخواست مسترد

   

ایڈوکیٹ قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 29جون کو ہوگی
حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) شہر کے معروف وکیل خواجہ معزالدین کے قتل کیس کے ملزم محبوب عالم خان کی پولیس تحویل کی درخواست کو نامپلی میٹرو پولیٹن کریمنل کورٹس نے پیر کو مسترد کردیا۔ نامپلی پولیس کی جانب سے چھٹے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس پر درخواست داخل کی گئی تھی جس میں 85 سالہ محبوب عالم خان کو 2 دن کی پولیس تحویل میں دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ عدالت نے سرکاری وکیل اور وکیل دفاع کی بحث کے بعد پولیس تحویل کی درخواست پر فیصلہ پیر تک کے لئے ملتوی کردیا تھا اور آج مجسٹریٹ نے ملزم کو پولیس تحویل میں دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست کو مسترد کردیا۔ اِسی طرح مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت کی سماعت کو 29 جون تک کے لئے ملتوی کردیا اور دونوں فریقین کو بحث کی اجازت دی۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ خواجہ معزالدین کے 23 مئی کو قتل کے بعد نامپلی پولیس نے 7 ملزمین کو 29 مئی کو گرفتار کرکے چنچل گوڑہ جیل بھیج دیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے اِس کیس کے 3 ملزمین مجاہد عالم خان، کشن سنگھ اور ابھیجیت کو 2 دن کی پولیس تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ ب؍V
انھوں نے کہاکہ یہ مہم منشیات کے خلاف اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ڈی جی پی نے کہا کہ منشیات دل، دماغ اور مجموعی صحت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور آخرکار خاندان برباد کر دیتی ہے۔ ب؍V