محبوب نگر میں یوم معذورین پروگرام کا انعقاد

   

محبوب نگر /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ ریاست میں معذورین کی حالت بہت ہی ابتر تھی ۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ۔ لیکن ٹی آر ایس حکومت معذورین کو ماہانہ 3 ہزار روپئے پنشن دے رہی ہے ۔ اب اس کو 4 ہزار روپئے کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے یوم معذورین کے موقع پر مستقر محبوب نگر پر منعقدہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ پنشن 4016 روپئے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ اپنے مطالبات کیلئے معذورین کو دھرنا دینا پڑتا تھا ۔ اس وقت پنشن صرف 500 روپئے تھا ۔ ریاستی وزیر نے اس موقع پر معذورین کے ساتھ کھانا کھایا ۔ معذورین نے چیف منسٹر کی تصویر کو دودھ سے دھویا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین نرسمہلو ، ضلع معذورین کی اسوسی ایشن کے صدر سرینواس و دیگر موجود تھے ۔