محمدعلی کلے کی سعودی آمد کی تاریخی ویڈیو وائرل

   

ریاض : سوشل میڈیا صارفین نے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کے 34 سال پرانے دورہ سعودی عرب کی یادیں تازہ کرنے کے لیے قومی میلے ’جنادریہ‘ میں ان کی شرکت کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل کردی۔العربیہ نیٹ کے مطابق محمدعلی کلے 1988 میں سعودی قومی ثقافت کے ترجمان میلے الجنادریہ میں شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے وہاں لگائے گئے پویلین اور اسٹالز کے دورے کیے تھے۔ محمدعلی کلے نے سعودی دستکاروں کی تیار کردہ مصنوعات دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ انہیں مملکت میں دستکاری کے خوبصورت ہنر اور مملکت کی ثقافت اور قابل دید مقامات و اشیا پسند آئی تھیں۔محمدعلی کلے 1972 میں بھی سعودی عرب آئے تھے۔ ان کا یہ دورہ فقیدالمثال تھا۔ ہزاروں سعودی انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔محمدعلی کلے نے 1972 میں سعودی سعودی یوتھ ویلفیئر کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ فیصل بن فہد سے ملاقات کی تھی۔ یوتھ ویلفیئر نے ریاض میں قیام کے دوران محمدعلی کلے کے اعزاز میں زبردست پروگرام منعقد کیے تھے۔ یہاں اسپورٹس تنصیبات کے دورے کیے تھے اور مملکت کے کھلاڑیوں سے ان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔