محمد اظہر الدین بطور ایچ سی اے صدر دوبارہ بحالی

,

   

ائین کی خلاف ورزی کے الزامات کے ساتھ ایپکس کونسل نے اظہر الدین کو ”برطرف“ کردیاتھا۔
حیدرآباد۔انفرادی طور پر شکایتوں کی تحقیقات کرنے کے لئے نامزد کئے گئے جسٹس (ریٹائرڈ) دیپک ورما نے محمد اظہرالدین کواتوار کے روز حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن کے صدر کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیاہے‘ سابق انڈین کرکٹ ٹیم کپتان محمد اظہرالدین کو ایپکس کونسل کے پانچ ممبران نے ”عارضی طور پر نااہل“ دیتے ہوئے برطرف کردیاتھا۔

ایک عبوری حکم نامہ میں مذکورہ ایچ سی اے میں تحقیقات کرنے والے جسٹس ورما نے عارضی طور پر ایپکس کونسل کے پانچ ممبرس کے جان منوج‘ نائب صدر آر ویانند‘ نریش شرما‘ سریندر اگروال‘ انورادھاکو نااہل قراردیدیا ہے۔

ائین کی خلاف ورزی کے الزامات کے ساتھ ایپکس کونسل نے اظہر الدین کو ”برطرف“ کردیاتھا۔اظہر الدین پر مفادات حاصلہ کے لئے کام کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

جسٹس (ریٹائرڈ) ورما نے اشارہ دیاکہ اظہر الدین کے خلاف دائر شکایت احتسابی کمیٹی کے سپرد نہیں کی گئی تھی اور اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔جسٹس (ریٹائرڈ) ورما نے کہاکہ ”ایپکس کونسل اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی ہے۔

لہذا اگر کوئی قرارداد ان پانچ ممبرس کی جانب سے منتخب صدر کو برطرف کرنے کے متعلق پیش کی گئی ہے تو اس کو میں مستردکرتاہوں اور وجہہ نمائی نوٹس جاری کرتاہوں اورہدایت دیتاہوں کہ ایچ سی اے کے صدر محمد اظہر الدین کے خلاف میں اسی طرح کی کوئی کاروائی سے باز رہیں“۔

انہوں نے کہاکہ”لہذا میں ہدایت دیتاہوں محمد اظہر الدین کو بطور صدر اپنے عہدے پر برقرار رہیں اور تمام شکایتوں پر فیصلہ احتساب کمیٹی کرے گی“۔