محمد بن سلمان اور انتونیو گوٹیرس کی فون پربات چیت

   

ریاض ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ اس بات چیت میں دونوں رہنمائوں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق انتونیو گوٹیرس نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ سعودی ولیعہد نے خطے میں جاری تنازعات کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا۔