محمد بن سلمان سے العلا میں امریکی سینیٹرز اور انٹیلجنس کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

   

ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتہ کو العلا کے سرمائی کیمپ میں امریکی سینیٹرز اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مارک وارنر کا خیرمقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وفد میں سینیٹر اینگس کنگ، ٹیکساس کے سینیٹر جان کانین، نیویارک کے سینیٹر کرسٹن گلیبرانڈ، جارجیا کے سینیٹر جون اوسوف اور ایروزونا کے سنیٹر مارک کیلی شامل تھے۔اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز اور دیگر شاہی شخصیات اور سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل ریٹنی بھی موجود تھے۔