محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات

   

ریاض :ولیعہدوزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر دفاع بن والاس نے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔ملاقات کے دوران خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔