حیدرآباد۔21؍ ستمبر (پریس نوٹ) جناب محمد شاہ عالم رسول خان چیئرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کو کرپاگم اکیڈیمی آف ہائر ایجوکشن(Deemed to be University) کوئمبتور نے 21؍ ستمبر کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ کانووکیشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری عطا کی۔ ڈاکٹر محمد شاہ عالم رسول خان کو کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں ان کے مقالے Hybrid Task Scheduling Mechanism with Efficient Resource Allocation model in Cloud Computing Enviroment پر ڈاکٹریٹ عطا کی گئی۔ انہوں نے یہ مقالہ ڈاکٹر آر سنتوش پروفیسر ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ، کرپاگم اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کوئمبتور کی نگرانی میں کی۔ کانووکیشن کی صدارت ڈاکٹر آروسنت کمار صدر یونیورسٹی نے کی۔اور مہمانِ خصوصی تھایرو کیرکے کریٹر ڈاکٹر اے ویلومنی تھے جبکہ چانسلر ڈاکٹر کے راما سوامی سی ای او کے مرو گیا اور وائس چانسلر پروفیسر بی وینکٹا چلپتی شہ نشین پر موجود تھے۔ڈاکٹر شاہ عالم رسول خان کو باوقار پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر محترمہ شاداں تہنیت سکریٹری شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی اورشاداں تعلیمی اداروں کے اسٹاف نے مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر محمد شاہ عالم رسول خان شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ہیں۔ وہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم کے چوتھے فرزند ہیں اور اپنے والد ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان کے تعلیمی مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔