محمد علی شبیر کی قیادت میں کانگریس قائدین نے درگاہ یوسفین میں چادرگل پیش کی سونیا گاندھی کی صحتیابی اور عمر درازی کیلئے دعائیں

   

حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) کانگریس کے سینئیر قائد سابق وزیر محمد علی شبیر کی قیادت میں کانگریس قائدین کا ایک وفد درگاہ حضرت یوسفین پہونچکر صدر کانگریس سونیا گاندھی کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاء کرتے ہوئے چادرگل پیش کی ۔ اس موقع پر صدرنشین تلنگانہ کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل او بی سی سیل کے صدرنشین این سریکانت کے علاوہ دوسرے قائدین میں فیروز خان ، سید نظام الدین ، سمیر ولی اللہ ، عثمان محمد ، متین شریف کے ساتھ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سابق قائد مقننہ کونسل محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس کی صدر سیکولرازم کی علمبردار سونیا گاندھی کے کورونا سے متاثر ہوجانے پر کانگریس کا سارا کیڈر حیران رہ گیا ۔کانگریس کے دو روزہ اجلاس نو سنکلب شیور میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ درگاہ حضرت یوسفین میں چادرگل پیش کرتے ہوئے سونیا گاندھی کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعاء کی جائے ۔ محمد علی شبیر نے تلنگانہ کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بلامذہب و ملت سونیا گاندھی کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعاء کریں ۔ ن