محمد قاسم وقف بورڈ کے نئے چیف اگزیکیٹیو آفیسر

   

حیدرآباد: محکمہ اقلیتی بہبود نے عبدالحمید اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ کے عہدہ سے ریلیو کرتے ہوئے محمد قاسم ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسرحیدرآباد کو اس عہدہ کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے آج جی او آر ٹی 83 جاری کرتے ہوئے محمد قاسم کو فوری اثر کے ساتھ وقف بورڈ کی اضافی ذمہ داری دی ہے۔ حکومت نے عبدالحمید کو ایڈیشنل کلکٹر جنگاؤں مقرر کیا ہے۔ محمد قاسم نے آج اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔