محمد مصطفی فلسطین کےنئے وزیراعظم

   

غزہ : فلسطینی ریاستی خبری ایجنسی وفا نے منگل کو بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کے روز محمد مصطفی کو فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کا وزیرِ اعظم نامزد کر دیا۔مصطفیٰ کی تقرری اس دباؤ کے بعد عمل میں آئی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی گورننگ باڈی میں اصلاحات کی جائیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اس کی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے جو اس کا مرکز ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ نئے وزیرِ اعظم کو غزہ کی پٹی کی امداد اور تعمیرِ نو کی قیادت اور فلسطینی اتھارٹی کے اداروں میں اصلاحات کا نفاذ تفویض کیا گیا ہے۔مصطفیٰ نے سابق وزیرِ اعظم محمد اشتیہ کی جگہ لی ہے جنہوں نے اپنی حکومت کے ہمراہ فروری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔