محکمہ انکم ٹیکس کی تلاشی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا

   

بھونگیر /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج مقامی پرنس چوراہے پر بھونگیررکن اسمبلی پی شیکھرریڈی کے مکانوں اور دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کی تلاشی مہم کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کیا۔اس موقع پر ضلع لائبریری چیرمین امریندرگوڈ،زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین راجندرریڈی،بھونگیرایم پی پی نرالاوینکٹ رمنا،رکن بلدیہ عظیم الدین،نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی ایما پر ہی بھونگیر رکن اسمبلی کے مکانوں اور دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار تلاشی لے رہے ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کے دھاوے سیاسی انتقام ہے۔قائدین نے کہا کہ بھونگیر رکن اسمبلی کی مقبولیت،اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی سے بوکھلاہٹ کا شکار بی جے پی قائدین آئی ٹی دھاوے کروارہے ہے۔قائدین نے کہا کہ مرکزکی بی جے پی حکومت چیف منسٹر کے سی آر کی مقبولیت سے پریشان ہے۔اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ وزراء،اور اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔قائدین نے کہا کہ بھونگیر رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی نے بھونگیر اسمبلی حلقہ کی جامعہ ترقی کیلئے منصوبہ بند طور پر کام کرتے ہوئے کروڑہا روپئے فنڈز کی منظوری کے ذریعہ بھونگیر میں ترقیاتی کام انجام دے رہے ہے۔گزشتہ چھ ماہ سے بھونگیر شہر اور تمام منڈلوں میں زور وشور سے ترقیاتی کام جاری ہے۔ترقیاتی کام سے خوف زدہ بی جے پی کے قائدین پی شیکھرریڈی پر محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قائدین نے کہا کہ مرکزی حکومت کسی بھی قسم سے پریشان کرنے کی کوشش کریں۔ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کا کچھ نہیں بیگاڑ سکتی۔اسی طرح بھونگیر رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی کابھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔آئندہ انتخابات میں چیف منسٹر کے سی آر ہی تیسری مرتبہ چیف منسٹر ہوں گے۔اور رکن اسمبلی بھونگیر پی شیکھرریڈی بھی تیسری مرتبہ اپنی کامیابی درج کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم نریندرمودی کا پتلانذرآتش کیا گیا۔برہم بی آر ایس کارکن وزیر اعظم نریندرمودی،اور مرکزکی بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر بی آر ایس قائدین اقبال چودھری،کاظم،کرن کمار ، سدھاکر ریڈی ، لئیق احمد،امیرالدین،نعیم،منیر،اور دیگرموجود تھے۔